فلم انڈسٹری ایک بار پھر فعال ہو رہی ہے ، گورنرسندھ
امن و امان کے قیام کے بعد کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ، لوگ فلم انڈسٹری کا رخ بھی کررہے ہیں ، عمران اسماعیل ترجیحی بنیادوں پر فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں ، فلم ٹی وی جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو
جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:33
(جاری ہے)
ملاقات میں فلم انڈسٹری کے حالات، لیجنڈ فنڈ اور سینمائوں کی بحالی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں شہر میں بے شمار سینما ہال تھے لیکن امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث لوگ اس انڈسٹری سے دور ہوتے گئے لیکن آج امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے لوگ بلا خوف و خطر رات دیر تک سماجی ، ثقافتی ، ادبی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے ساتھ ساتھ فلموں کے شائقین بھی فلموں میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ،موجودہ حکومت بھی ترجیحی بنیادوں پر فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے موثر اقدامات اٹھار ہی ہے امید ہے کہ بہت جلد فلمی صنعت ایک بار پھر فعال ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداکار قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں جو کہ صحت مند معاشرہ کے لئے انتہائی نا گزیر ہے ، موجودہ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہوبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات یقینی بنا رہی ہے تاکہ ہمارے معاشرہ کا فنکار مزید اچھے انداز میں اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لا سکے اس ضمن میں فنکار برادری کی حوصلہ افزائی کے لئے لیجنڈ اداکاروں کے لئے قائم کردہ صوبائی فنڈ کو فعال بنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر عبد الواسع قریشی نے فلم انڈسٹری کی بحالی ، فنکاروں کی فلاح و بہبود اور اس سے متعلق دیگر امور پر ایسوسی ایشن کے اقدامات سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.