محب وطن لیڈر نواز شریف آج سی پیک جیسے عظیم منصوبوں اور عوامی بالادستی کے علم کو بلندنے کی سزا کاٹ رہا ہے، کلیم شیخ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کے صدر کلیم شیخ نے کہاکہ ملک کو بیروز گاری‘ لوڈ شیڈنگ‘ بدامنی‘ فرقہ واریت ارو لسانی فسادات سے نکالنے والا محب وطن لیڈر نواز شریف آج سی پیک جیسے عظیم منصوبوں اور عوامی بالادستی کے علم کو بلندنے کی سزا کاٹ رہا ہے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف نہیں ملکی ترقی واستحکام اور خوشحالی قید ہے نواز شریف نے دن رات محنت کرکے ملک وقوم کے لئے جدوجہد کی دنیا میں پاکستا کا لوہا منوایا لیکن سلیکٹڈ نیازی ٹولے نے وطن دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کی حرمت کو نقصان پہنچایا۔