کیا آپ کو اپنی پیدائش یاد ہے؟ کچھ بالغ افراد کو اپنا پیدا ہونا یاد ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:52

کیا آپ کو اپنی پیدائش یاد ہے؟ کچھ بالغ افراد کو اپنا پیدا ہونا یاد ہوتا ..

ایک لمحہ توقف کریں اور اپنی پیدائش کے دن کو یاد کرنے کی کوشش کریں۔لوگوں کی ایک بہت بڑی اکثریت  کو اپنی پیدائش کا دن یا  زندگی کے ابتدائی سال یاد نہیں ہوتے۔اس مظہر کو  بچپن کا نسیان یا چائلڈ ہڈ امنیسیا کہتے ہیں۔ شواہد سے پتا چلتا ہے کہ بچپن کے نسیان کی بڑی وجہ بچپن میں  دماغ کا بننا ہوتا ہے۔دماغ کے وہ حصے جو یادداشت کو محفوظ کرتے ہیں، وہ 3 سے 4 سال کی عمر میں بنتے ہیں۔

بچپن کے نسیان کی ایک بڑی وجہ نئے دماغی خلیوں کا بننا بھی ہے۔ابتدائی عمر میں نئے نیورانز کے بننے سے اس وقت موجود یادداشت ختم ہوتی جاتی ہے یا پرانی یادوں کے اوپر نئی یادیں تحریر ہو  جاتی ہیں۔ہماری بچپن کی بہت سی یادیں بچپن کے نسیان کی وجہ سے دھندلا جاتی ہیں۔تاہم کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں، جو بچپن کے نسیان سے  متاثر نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

ایسے افراد کو حقیقت میں اپنا پیدا ہونا یاد ہوتا ہے۔

کچھ افراد اس عمل  کے دوران اپنے احساسات کو بیان کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ اس دوران بہت ٹھنڈ محسوس کر رہے تھے اور بہت زیادہ تکلیف میں تھے۔اپنی پیدائش کو یاد رکھنے والے افراد نے اس عمل کو ٹھنڈا اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ایسے افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی حساس جلد پر تولیے کا لمس بہت کھردرا محسوس ہو رہا تھا۔ اُن کےنزدیک دنیا میں داخل ہونا منجمد کرنے والا اور  ناخوشگوارتجربہ ہوتا ہے، کمرے میں جلتے  روشنی کے بلبوں کی وجہ سے  انہیں کچھ نظر نہیں آتا۔

یہ ایسا احساس ہے جیسے کوئی کسی شخص کو اچانک پرسکون ماحول سے برف اور ٹھنڈی ہوا کے طوفان کے بیچ کھڑا کر دے۔اپنی پیدائش  کو یاد رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پیدائش کو ایک حادثے یا صدمے کی طرح یاد رکھتے ہیں۔
دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں اپنی پیدائش سے پہلے کی باتیں بھی یاد ہیں یعنی اس وقت کی جب وہ اپنی ماں کے رحم میں موجود تھے۔وہ اپنی ماؤں سے جڑے ہونے کو یاد کر سکتے ہیں۔اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے سر کو اپنی ٹانگوں کے بیچ رکھتے تھے اور اندھیرے میں سرخ روشنی کو دیکھ سکتے تھے۔
پیدائش کا عمل بچے کے لیے کافی خوفناک اور تکلیف دہ عمل  تجربہ محسوس ہوتا ہے۔ایسے میں یہ اچھا ہی ہے کہ لوگوں کی بڑی اکثریت کو یہ تجربہ یاد نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :