بونیر میں جرگہ مشران کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 12:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ضلع بونیرمیں جرگہ مشران کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بونیرکے علاقہ نویکلے میںدوفریقین کے مابین پانچ سال سے دشمنی آرہی تھی جن میںدو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں تھیں۔ اس سلسلے میں مقامی مشرانوں کی کوششوں سے دونوں فریقین صلح کرنے پرمتفق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں زادہ خان کڑپہ،سابق ڈی آر او محمداسماعیل خان ،علاقہ مشران ودیگرلوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پردونوں فریقین نے قرآن پاک پرہاتھ رکھ دشمنی کوختم کرنے کااعلان کیا اورآئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کاعہدکرلیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ دوبھائیوں کی رنجش کوختم کرنااللہ تعالیٰ کی ہاں ایک عظیم عمل ہے ،ہمیں چاہئے کہ علاقے سے دشمنی ورنجشیں ختم کرنے میں اپناکرداراداکریں تاکہ علاقے ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :