گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید89 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

جمعہ 11 اکتوبر 2019 15:10

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید89 افراد میں ڈینگی کی تصدیق
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید89 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جسکے بعد پشاور میں سب سے زیادہ2144اورخیبر پختونخوا میں مجموعی کیسوں کی تعداد4846تک پہنچ گئی ہے جبکہ چارہزار660ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے بعد فارغ بھی کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس یونٹ کی جانب سے جمعہ کوجاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز پشاورمیں24،چارسدہ3،سوات8،دیر لوئر5،صوابی14،مردان4،مانسہرہ 10،ہریپور8،کوہاٹ8،ہنگو 3،لکی مروت1اوربنوںمیں1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صو بے کے نجی وسرکاری ہسپتالوں میں169مریض تاحال زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :