نافسران خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے شہریوں کے جائز کام فی الفور کریں،ڈاکٹر جہانزیب حسین

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:25

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) رحیم یار خان ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ اپنے مسائل کے حل کے لئے دوردراز سے آنے والے لوگوں سے افسران خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے جائز کام فی الفور کریں ، عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملازمین سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل و شکایات کی سماعت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کو جلد اور بروقت انصاف فراہم کیا جائے اور انہیں دفاتر میں اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔