یہ جاپانی ریسٹورنٹ 1945 سے ہر روز ایک ہی شوربا کو استعمال کر رہا ہے
امین اکبر جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:01
اوٹافوکو جاپان کے قدیم ترین اوڈین ریسٹورنٹس میں سے ایک ہے۔ اس ریسٹورنٹ کی ایک وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ یہاں 1945 سے ایک ہی شوربا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یعنی یہاں 1945 سے اب تک ہر روز پچھلے دن کے شوربے میں نیا پانی اور مسالہ جات ڈال کر نیا شوربا تیار کیا گیا جاتا ہے، جس میں پچھلے دن کے شوربے کی تاثیر بھی باقی ہوتی ہے۔
اوڈین جاپان کا روایتی سٹیو (گوشت یا مچھلی کی ڈش) ہے۔
(جاری ہے)
ماسٹر سٹوک وہ شوربا ہوتا ہے جسے گوشت کو پکانے یا گلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس سے اوڈین کا ذائقہ بہت بہتر ہو جاتا ہے۔ لیکن جاپان کے کسی بھی ریسٹورنٹ کا شوربا اوٹافوکو سے زیادہ قدیم نہیں۔ اسے 1945 سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ٹوکیو میں واقع اوٹافوکو ، اوڈین کا سب سے قدیم ریسٹورنٹ ہے۔ اس کی تاریخ 100 سالوں پر پھیلی ہوئی ہے۔جاپان میں تمام اوڈین ریسٹورنٹس پرانا شوربا استعمال کرتے ہیں۔ ان ریسٹورنٹس کے لیے 10 سال پرانا شوربا استعمال کرنا تو عام بات ہے۔تاہم 1945 سے اب تک ایک ہی شوربا استعمال کرنے والے اوٹافوکو کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اسے اس وقت سب سے قدیم اوڈین سوپ بھی خیال کیا جاتا ہے۔
ماسٹر سٹوک کے معاملے میں احتیاط برتی جائے تو اسے لامحدود عرصے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔چین میں کچھ ریسٹورنٹ ایسے بھی ہیں جو کئی سو سالوں سے ایک ہی شوربا استعمال کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ یہ شوربا کئی نسلوں بعد ان تک پہنچا ہے۔ تاہم ایسے دعوؤں کی تصدیق نہیں کی جاتی۔اوٹافوکو میں موجود شوربے کی تو کاغذی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.