پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ میں اپنا کلیدی کرداراداکررہی ہے ،ڈی آئی جی نصیرآباد

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:14

کوئٹہ ۔11 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی نصیرآبادرینج شہاب عظیم لہڑی نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ میں اپنا کلیدی کرداراداکررہی ہے نصیرآباد رینج پولیس اپنے فرائض سے ہرگزغافل نہیں دن رات خندہ پیشانی سے اپنے فرائض سرانجام دینے والے پولیس آفیسران اوراہلکاران خراج تحسین کے مستحق ہیں ٹرانسفرپوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی جعفرآباد ایاز بلوچ نے عوام کو فلاح اورعلاقے میں امن امان کے لئے جو خدمات سرانجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے ہم امیدکرتے ہیںوہ جہاں بھی رہیں گے عوام کی اسی جوش وجذبے کے ساتھ خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی جعفراباد ایاز بلوچ کے اعزاز میں سرکٹ ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میںدیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی ڈپٹی کمشنر جعفراباد آغا شیر زمان خان،ڈپٹی کمشنر صحبت پور محمد یونس سنجرانی ایس ای ایریگیشن انجینئر ریاض بلوچ ڈویڑنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سلیم کھوسہ۔

ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر۔ایس پی صحبت پور انجینئر محمد یوسف بھنگر۔ایس پی جھل مگسی گلاب خان شیخ۔ایس پی بولان ارشاد احمد گولہ۔ اے ڈی ائی جی حاجی امیر جان مگسی۔ڈی ایس پیز حاجی علی اکبر مگسی۔ملک عبدالغفار سیلاچی۔خاوند بخش کھوسہ،منٹھارمنگی ،سپرٹنڈنٹ حاجی صلاح الدین بہرانی سپرٹنڈنٹ حاجی خادم حسین بہرانی۔پی ار او ڈی ائی جی ممتاز پندرانی۔

پی ار او ایس ایس پی غلام علی ابڑو سمیت قبائلی رہنما میر فرمان خان مگسی ،اخترمنگی نے بھی شرکت کی ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑ ی نے ایس ایس پی ایاز بلوچ کو روایتی بلوچی دستار پہنائی اور ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے ایس ایس پی ایاز بلوچ کو اجرک اور ٹوپی پہنائی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی نے کہا کہ ایاز بلوچ نے اپنی تعیناتی کے دوران فرائص منصبی نہایت دیانتداری کے ساتھ سرانجام دئیے ہماری دعا ہے کہ جہاں بھی رہے خوش و خرم رہے جعفر آباد میں ایس ایس پی ایاز بلوچ نے بہت اچھاٹائم پریڈ گزارہ پولیس کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہیں ایس ایس پی جعفراباد ایاز بلوچ نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے جو عزت بخشی ہے ہمیشہ یاد رکھوں گا میں تو الیکشن کے دوران مختصر وقت کے لیے آیا تھا مگر محکمہ پولیس نے مجھے بہت زیادہ وقت دیا میں آپ کی محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔