انسانوں جیسی آنکھوں اور مسکراہٹ والے خوبصورت کتے نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا
امین اکبر جمعہ 11 اکتوبر 2019 23:52
سیاٹل سے تعلق رکھنے والا خوبصورت کتا نوری دوغلی نسل کا کتا ہے۔ اپنی انسانوں جیسی آنکھوں اور مسکراہٹ کی وجہ سے نوری نے انٹرنیٹ صارفین کو دیوانہ کر دیا ہے۔
نوری کے مالکان کیون ہرلیس اور ٹیفانے نگو کا کہنا ہے کہ بہت سالوں سے لوگ اُن کےکتے کو دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں لیکن پچھلے ہفتے جب نوری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس کی شہرت میں یک دم بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ۔
33 سالہ کیون نے بتایا کہ نوری جب چھوٹا تھا تو وہ اس کے ساتھ ایک بلاک کا فاصلہ بھی طے نہیں کرتے تھے کہ کوئی نہ کوئی انہیں روک کر اس کی شکل و صورت کے بارے میں سوال کرتا۔نوری کے بڑے ہونے پر لوگوں کے سوالات کی شدت کم ہوگئی لیکن اب بھی اکثر لوگ نوری کی آنکھوں اور مسکراہٹ کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں۔
(جاری ہے)
ٹیفانے نے بتایا کہ نوری کا اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے، جہاں وہ اس کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
نوری کے مالکان کا کہنا ہے کہ کتے کے انسانی چہرے جیسی خصوصیات کی وجہ سے لوگ اس کا تقابل مختلف کرداروں سے کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر نوری کی تصاویر دیکھ کر ان کے اصل ہونے پر یقین ہی نہیں کرتے۔
نوری کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.