Live Updates

عدالت نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کے مقدمے میں کیپٹن (ر )صفدر کی ضمانت کی توثیق کر دی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:41

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) لاہور کی سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی،لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کی،کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے،ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، مقدمہ میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں . مریم نواز کے جانے کے بعد نعرہ لگانے پر پولیس نے دھکم پیل کی اس اہلکار کو (ر) کیپٹن صفدر جانتے تک نہیں لہذا عدالت ضمانت کنفرم کرے،عدالت نے،50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کنفرم کر دی، مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر )صفدر نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی،ملزم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے�

(جاری ہے)

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات