Live Updates

اسلام پورہ پولیس کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا نے اسلام پورہ پولیس کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی پر وہ مریم نواز سے دیگر کارکنوں کے ہمراہ اظہار یکجہتی کے لئے مصروف تھیں کہ تھانہ اسلام پورہ کے ایک اہلکار نے انہیں ڈنڈا مارنے کی کوشش کی جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے آگے ہو کر مجھے بچایا اور پولیس اہلکار کا ڈنڈا پکڑ لیا۔

جس پر انہوں نے تھانہ اسلام پورہ پولیس کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی لیکن تھانہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا میری درخواست پر پولیس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ان کی درخواست پر تھانہ اسلام پورہ پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات