اس ٹاؤن کے لوگوں کو پانچ دن کے لیے کپڑے دھونے سے منع کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:36

اس ٹاؤن کے لوگوں کو پانچ دن  کے لیے کپڑے دھونے سے منع کر دیا گیا

شمالی کیرولائنا  ،  امریکا کے ایک ٹاؤن کے رہائشیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ  پانچ دن تک اپنے کپڑے نہ دھوئیں۔سرف سٹی کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے ایک ہفتہ پہلے  فیس بک پوسٹ میں شہریوں سے کہا  کہ  وہ ایک ہفتے تک کپڑے نہ دھوئیں۔ ڈیپارٹمنٹ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ   وہ ساحلی ٹاؤن کے  پانی کی لائنوں سے اضافی لوہا  بہانا چاہتے ہیں۔
حکام نے فیس بک پوسٹ میں  بتایا  اس کا مقصد پانی کی لائنوں میں سے اضافی لوہا بہانا ہے، جس کی وجہ سے پانی   میں رنگ بھی ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ تو نہیں لیکن شہریوں کے لیے  اس دوران کپڑے نہ دھونا ہی بہتر ہے۔
اس پوسٹ میں حکام نے بتایا کہ اس سے  پینڈر کاؤنٹی زیادہ متاثر ہوگی۔ اس پوسٹ  پر کمنٹ کرنے والے صارفین میں سے کچھ نے  اس غیر معمولی درخواست پر   اپنی ناراضی کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے  فیس بک کے ذریعے درخواست کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی میں لوہے کی زیادہ مقدار ہو تو اس سے کپڑے دھونے کی وجہ سے کپڑوں پر  داغ لگ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :