مولانا فضل الرحمان کی دانائی کو سراہتا ہوں انہوں نے پی پی ،(ن) لیگ کو اپنے پیچھے لگا لیا ‘ ہمایوں اختر خان
ملک کو مافیاز سے چھٹکارا مل رہا ہے اور انشا اللہ انہیں دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا ‘ سینئر مرکزی رہنما
اتوار 13 اکتوبر 2019 14:10
(جاری ہے)
ہمایوںاختر خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دانائی کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے لیکن دونوں جماعتوں کے کارکنان پیچھے جانے کیلئے تیار نہیں ۔ جے یو آئی (ف) اور ان کا ساتھ دینے والی جماعتیں ابھی تک قوم کو یہ جواز نہیں بتا سکی ہیں کہ وہ کن مقاصد کیلئے وفاقی دارالحکومت پر ہلہ بولنے کی منصوبہ بندی اور تیاری کر رہی ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان انتہائی جرات سے مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور حکومت بہت جلد ملک کو بھنور سے نکال لے گی ۔ مافیاز سے بھی چھٹکارا مل رہا ہے اور انشا اللہ انہیں دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ہمایوںاختر خان نے کہا کہ ملک کی قسمت کو کھوٹا کرنے کیلئے تدبیریں کرنے والے ناکام اور نا مراد رہیں گے اور ان کی منفی سر گرمیوں سے ان کی رہی سہی سیاست کابھی جنازہ نکل جائے گا۔ موجودہ حالات میں جب ملک کو اتحاداور یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے نفاق کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔سیاسی بیروزگاری کا دورانیہ طویل ہونے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہے ۔ انہوں نے رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی کہ حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے جلد متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے ملاقات کی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.