تنظیم الاعوان کے انتخابات چیف آرگنائزیشن عبدالقیوم اعوان کو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) تنظیم الاعوان کے انتخابات چیف آرگنائزیشن عبدالقیوم اعوان کو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا،تنظیم کے مرکزی انتخابات 30نومبر کو ہونگے ،جو باقاعدہ الیکشن شیڈول کا اعلان کریں گے ،تفصیلات کے مطابق تنظیم الاعوان آزادکشمیر کے دو سالہ مدت پوری ہو چکی ہے آئندہ عام انتخابات 30نومبر کو ہونگے جس کیلئے باقاعدہ مشاورت سے چیف آرگنائزر عبدالقیوم اعوان کو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ،جو باقاعدہ الیکشن کا اعلان جلد ہی کرینگے ،شیڈول کے بعد آزادکشمیر بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے ،کاغذات کا پراسیس مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ الیکشن کروائے جائینگے ،جس کے لیے حتمی تاریخ 30نومبر کو مقرر کردی گئی ہے ،موجودہ باڈی اپنا عرصہ پورا کر چکی ہے ،آئین کے مطابق انتخابی شیڈول کے مطابق نئے الیکشن ہونگے ،باقاعدہ نئے عہدیداران کا انتخابات عمل میں لایا جائے گا۔