انیس قائم خانی کی سندھ حکومت کی طرف سے اساتذہ پرحج عمرہ اور زیارت کے لئے بیرون ملک جانے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے سندھ حکومت کی طرف سے سندھ کے اساتذہ پرحج عمرہ اور زیارت کے لئے بیرون ملک جانے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے لاکھوں اساتذہ متاثر ہوں گے اور ان کے مذہبی جذبات بھی مجروح ہوں گے، ایک بیان میں انیس قائم خانی نے کہا کہ اساتذہ نے اپنے عمر بھر کی جمع پونجی لگا کر بکنگ کروالی ہے اور اس فیصلے سے ان کی رقم بھی ڈوب جائے گی اور وہ اپنی مذہبی فرائض کی ادائیگی سے بھی محروم ہوجائیں گے، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جن اساتذہ نے عمرہ و زیارت مقدسہ کی بکنگ کروالی ہے انہیں جانے کی اجازت دی جائے اور فی الفور پابندی کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :