صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سکھر کے مختلف علاقوں کا دورہ

پیر 14 اکتوبر 2019 12:56

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سکھر کے مختلف علاقوں کا دورہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سکھر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں اور بازاروں میں کھڑے ہونے کا نوٹس لیا ، انہوں نے گھنٹہ گھر، مہران مرکز، مینارہ روڈ، اسٹیشن روڈ، بیراج روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں صفائی پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، واٹر کمیشن صحیح کام کر رہی ہے، میونسپل کی موٹریں چل رہی ہے پر پبلک ہیلتھ کی نہیں چلتی، سیوریج نظام کی نااہلی میں جو بھی ملوث نکلا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ کا صفائی کی ناقص کارکردگی پر سکھر انتظامیہ پر اظہارِ برہمی متعلقہ اداروں کے افسران کی سرزنش اور وارننگ دیتے کہا کہ صفائی اور نکاسئی آب کیمسائل کو حل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،جو کام نہیں کریگا وہ گھر جائیگا ۔