ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششوں کا معاملہ، پاکستان کی بڑی کامیابی، 3 طاقتور ممالک نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

اکستان کی نئی رسک اسسمنٹ سٹڈی پر ایف اے ٹی ایف حکام کا اظہار اطمینان، چین، ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا

muhammad ali محمد علی پیر 14 اکتوبر 2019 20:30

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششوں کا معاملہ، پاکستان کی بڑی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء) ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششوں کا معاملہ، پاکستان کی بڑی کامیابی، 3 طاقتور ممالک نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا، پاکستان کی نئی رسک اسسمنٹ سٹڈی پر ایف اے ٹی ایف حکام کا اظہار اطمینان، چین، ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

پیر کے روز پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان اہم مذاکرات میں پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف نے ابتدائی طور پر پاکستان کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔ جبکہ چین، ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رپورٹ میں دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف کوششوں کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سے پوچھے گئے اضافی سوالوں کے جواب کا سیشن بھی ہوا۔

پاکستانی وفد کے تمام ارکان نے سوالوں کے جواب دیئے۔ پاکستانی وفد نے بھارتی وفد کی جانب سے کیے گئے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ بھارتی وفد نے پاکستانی وفد سے دہشتگردی اور ان کے ٹھکانوں سے متعلق سوال کیا۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف رپورٹ پیش کی اور مدلل جواب دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 150صفحات پر مشتمل رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی تھی۔

رپورٹ میں 3 اہم پہلوؤں سے متعلق رسک اسیسمنٹ کی گئی۔رپورٹ میں ٹیرر ازم اور ٹیرر ازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین کیا گیا۔ایف اے ٹی ایف نے ابتدائی طور پر پاکستان کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ ۔زرائع وزارت خزانہ کے مطابق سفارشات کی صورت میں باقاعدہ عمل در آمد شروع کر دیا جائے گا۔اگلے دو دن پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نکات زیر غور آئیں گے۔

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج 14 اکتوبر سے پیرس میں شروع ہوئے ہیں ۔ 18 اکتوبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے خاتمے سمیت کئی نکات شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کررہے ہیں۔