آئی ایل ایم سکول میں بچوں کوروڈسیفٹی آگاہی بارے ترغیب

پیر 14 اکتوبر 2019 21:10

پشاور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) چیف ٹریفک افیسر کاشف ذالفقار کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ ڈی ایس پی شازیہ شاہد کی نگرانی میںسٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ نے انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈموٹیویشن سکول کے بچوں کو روڈ سیفٹی آگاہی کے بارے میں ترغیب دی ۔ سکول بچوں کو روڈ کراس کرنے کا طریقہ بتایا اور ساتھ ہلمٹ ، سیٹ بلٹ ،موبائل فون ،ون ویلنگ ،تیز رفتاری ،لین اور لائن ڈسپلن اور سکول سوزوکیوں کے چھت ڈالے پیدان کے فائدے اور نقصانات بتائے۔

بچوں میں آگاہی پمفلیٹ تقسیم کئے اور ملٹی میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے بھی سمجھائے۔سکول کے بچوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایجوکیشن یونٹ سے وعدہ کیا کہ وہ ٹریفک رولز پر خود بھی عمل کرینگے اور ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی ٹریفک رولز کے بارے میں سمجھائینگے ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایجوکیشن یونٹ نے آخر میں سکول کے بچوں سے سوال وجواب پر بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے چیف ٹریفک افیسر کاشف ذوالفقار کی طرف سے نقد کیش انعامات دئیے ۔

پروگرام کے اختتام پر آئی ایل ایم کے انتظامیہ نے چیف ٹریفک افیسر کاشف ذوالفقار اور ایجوکیشن یونٹ کا سنہرے الفاظ میں شکریہ ادا کیا ایجوکیشن یونٹ کو سکول کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دئے گئے اور ساتھ سی ٹی او سے درخواست کی کہ آئیندہ بھی آئی ایل ایم میں اس طرح کے سیمینار منعقد کرے۔