مودی سرکار پر پاک فوج کا خوف طاری، بھارتی پنجاب میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

بھارتی فورسز نے پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کر دیا، مبینہ ڈرونز کی جاسوسی کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں

muhammad ali محمد علی پیر 14 اکتوبر 2019 23:15

مودی سرکار پر پاک فوج کا خوف طاری، بھارتی پنجاب میں فوج کو ہائی الرٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء) مودی سرکار پر پاک فوج کا خوف طاری، بھارتی پنجاب میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، بھارتی فورسز نے پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کر دیا، مبینہ ڈرونز کی جاسوسی کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت اور سیکورٹی فورسز پر اس وقت پاکستان کی فوج کا خوف طاری ہے۔

بھارتی حکومت اور سیکورٹی فورسز آئے روز مضحکہ خیز قسم کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔ اب بھارتی فورسز نے نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ پاکستانی فوج جاسوس ڈرونز کے ذریعے بھارتی پنجاب میں بھارتی فوج کی جاسوسی کر رہی ہے۔ اسی باعث بھارتی حکومت نے بوکھلاہٹ میں بھارتی پنجاب میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کچھ بھی کر کے پاکستان کے مبینہ جاسوس ڈرونز کو بھارتی فوج کی جاسوس کرنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے پاکستان کیساتھ جنگ چھیڑنے کی تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔ مودی سرکار نے پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اپنی فوج کو تعینات کر رکھا ہے۔ جبکہ بھاری ہتھیار بھی سرحد پر پہنچائے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کاروائیاں بھی کر رہی ہے۔ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوئی ہیں، ان جھڑپوں میں آزاد کشمیر کے متعدد شہری اور کچھ پاکستانی فوج جام شہادت نوش کر چکے۔ جبکہ بھارتی فوج کے درجنوں اہلکاروں کو بھی جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ بھارت کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پاک فوج مسلسل ہائی الرٹ پر ہے۔