مستحق طلباء وطالبات میں چارکروڑروپے کی سکالرشپس تقسیم

منگل 15 اکتوبر 2019 23:20

ملتان ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایم اے کی سطح پر 469 مستحق طلباء طالبات میں پیف کی طرف سے فراہم کردہ چار کروڑ روپے کے سکالرشپ تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ پ ہمیشہ یونیورسٹی اور حکومت پنجاب کا یہ خلوص بھرا اقدام یادرکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ ایک وقت تھا کہ اس خطہ کے نوجوان لاء کرنے کے لیے دوردراز جاتے تھے جبکہ اب سائنس ، لاء کامرس ، انجیرنگ اور دیگر علوم بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں پڑھائے جاتے ہیں۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکالر شپ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے اس طریقہ کار کی وضاحت کی جس کے ذریعہ طالب علموں کو منتخب کیاجاتا ہے۔