مولانا فضل الرحمان دوکام نہ کریں، تو ہمیں احتجاج پراعتراض نہیں، شفقت محمود
مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ مدارس کے بچوں اور مسلح جتھوں کو اسلام آباد نہ لائیں،احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے ، یہ مدارس کے بچوں کو سڑکوں پر نہ لائیں بلکہ احتجاج کریں ،ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 15 اکتوبر 2019 21:47
(جاری ہے)
جے یوآئی ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارے ساتھ جتنی جماعتیں شامل ہیں ، پہلے ہم آزادی مارچ کا آغاز کریں گے، جب اسلام آباد 31 اکتوبر کوپہنچیں گے تو پھر دھرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ن لیگی رہنماء رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ہم آزادی مارچ میں آئیں گے، نوازشریف نے جو فیصلہ کیا ہے وہی فیصلہ ہے، جب قائد نے اعلان کردیا تو پھر باقی کسی بھی جگہ کوئی کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے۔دھرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ دھرنے کا فیصلہ مل بیٹھ کر کیا جائے گا۔ دوسری جانب جے یوآئی ف کے رہنماء مولانا سلیم اللہ قادری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات 18 اکتوبر کو لاہور میں ہوگی۔ملاقات میں آزادی مارچ سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے رابطے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کرکے شہبازشریف کا پیغام پہنچائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ صدر ن لیگ شہبازشریف کل نیب جیل میں ملاقات کرکے قائد ن لیگ نوازشریف کو آزادی مارچ سے متعلق پارٹی اجلاسوں کے فیصلے سے بھی آگاہ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.