Live Updates

ْمولانا فضل الرحمن کے فسادی پروگرام پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں، ساجد علی قریشی

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ساجد علی قریشی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے فسادی پروگرام پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں، امت مسلمہ کے بہادر و جری ترجمان عمران خان کے راستے میں مشکلات پیدا کرنا بھارت کا ایجنڈا ہے، پی پی پی دور میں ڈیزل پرمٹ حاصل کرنے اور ن لیگ کے دور میں کشمیر کمیٹی کی سربراہی لینے والے مولانا اس مرتبہ حکومت سے مایوس ہو کراسلام و پاکستان دشمنوںاور احتساب کے شکنجے میں پھنسے شرفاء اور زرداریوں سے دھرنے کیلئے مال وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ساجد علی قریشی نے کہا کہ قوم مولانا سے پوچھتی ہے کہ انہوں کشمیر کمیٹی کے چئیرمین کی حیثیت سے کشمیر کی کیا خدمت کی اور کمیٹی کی سربراہی کے دور میں کتنا مال اور دیگر فوائد حاصل کئے، کیا وہ عمران خان اور حکومت کے خلاف اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سربراہ حکومت نے امریکہ اور یورپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلام کی صحیح ترجمانی کی ، مسئلہ کشمیر کے حل اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لئے موثر آواز بلند کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلی اور دھرنوں پر روزانہ کروڑوں کا خرچہ اٹھے گا جو پاکستان اور اسلام کے ساتھ دشمنی رکھنے والوں نے فراہم کیاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات