پاکپتن: ڈکیتی و رہزنی کی 26 وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو سعید عرف سیدی ڈرامائی انداز میں گرفتار

خطرناک ڈاکو سیدی شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا، جب پولیس سے مقابلے میں پکڑا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 16 اکتوبر 2019 13:56

پاکپتن: ڈکیتی و رہزنی کی 26 وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو سعید عرف سیدی ..
پاکپتن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی، مُمشاد فرید) تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے ڈکیتی و رہزنی کی 26 وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو سعید عرف سیدی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔ سعید عرف سیدی کے خلاف ضلع پاکپتن کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج تھے۔ وہ لمبے عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ ملکہ ہانس کے ایس ایچ او چودھری مشتاق نے بتایا کہ ڈاکو سعید عرف سیدی شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا۔

پولیس کے پیچھا کرنے پر ڈاکو سعید عرف سیدی اور ساتھی فصلوں میں چھپ گئے تھے۔ پولیس نے فصلوں کا گھیراوٴ کرکے خطرناک ڈاکو سعید عرف حسنی کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سعید عرف سیدی سے ایک موٹر سائیکل 20 ہزار نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ تھانہ ملکہ ہانس پولیس ڈکیت گینگ کے باقی فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :