کوئی غرور نہیں! وزیراعلیٰ پنجاب کا قابلِ تعریف اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بزرگ شہری سے ملاقات کیلئے خود ان کی نشست پر گئے اور احترام میں کھڑے رہے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
مقدس فاروق اعوان بدھ 16 اکتوبر 2019 16:32
(جاری ہے)
بزرگوں کا احترام کرنے والے وزیر اعلی کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین نے عثمان بزدار کی تصویر وائرل کردی۔
بتایا گیا ہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عمائدین کی ملاقات ہوئی- اس موقع پر ایک بزرگ شہری سے ملاقات کیلئے وہ خود انکی نشست پر گئے اور احترام میں کھڑے رہے- صارفین نے عثمان بزدار کی اس اقدام کو سراہا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان بھی عثمان بزدار کی تعریف کر چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہے نیا پاکستان! ایک تصویر 1000لفظوں سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔۔جب کہ دوسری جانب وزیراعلیٰن عثمان بزدار کا کہنا ہے۔ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں۔ نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے۔سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کا بیڑا غرق ہوا۔ تبدیلی سے خائف عناصرکو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا، آئندہ بھی کریں گے۔احتجاج کا واویلہ کرنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی پروگرام۔یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔عوام سے میرا رابطہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.