پختونوں میں یکجہتی ، اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کا پیغام لے کر نکلیں ہیں ،ہر گھر اور حجرے جا کر ناراض کارکنوں کو منائیں گے،ایمل ولی خان
پختون قوم میں جب اتحاد و اتفاق نہ ہو تب تک ان کے حقوق عضب ہو تے رہیں گے۔ اے این پی ایک دستوری اور تنظیمی جماعت ہے اس میں ڈسپلن کے بغیر اور کوئی راستہ نہیں لہٰذا ہر ورکر کو پارٹی کے آئین اور دستور کے مطابق ڈسپلن پر چلنا چاہئے،صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا
بدھ 16 اکتوبر 2019 17:18
(جاری ہے)
اس موقع پر مختلف سیاسی ورکروں نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جب کہ متعددکارکنان اے این پی نے دوبارہ پارٹی میں فعال ہونے کا اعلان کیااجتماعات سے ضلعی صدر حاجی آمان اللہ خان، جنرل سیکرٹری نوابزادہ ، صوبائی سیکرٹری ثقافت نثار خان، صوبائی سیکرٹری مالیات مختیار خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ اس وقت پاکستانی قوم ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے چار پانچ سو روپے دیہاڑی والے مزدور کے خاندان کا پیٹ پالنا مشکل ہو چکا ہے جب کہ صحت اور تعلیم کے اخراجات اس کے علاوہ ہے اور یہ سب کچھ ہماری قوم بر داشت کر رہی ہے اوریہ سب کچھ ہماری قوم کی کوتاہی اور کمزوری کا نتیجہ ہے کہ قوم ہمیشہ دشمن کو یہ موقع فراہم کر تی ہے جو اقتدار میں آکر ہمارے حقوق پر ڈاکے مارتے ہیں جب کہ پختون قوم ہمیشہ بے اتفاقی کی وجہ سے اپنوں کی بجائے دوسرے صوبوں کے لوگوں کو حکمرانی کا موقع دیتے ہیں بد قسمتی سے پختون معمولی بات پر اپنے بھائی یا دیگر رشتہ داروں سے ناراض ہو کر اس کا سارا زور قوم پر ڈالتے ہیں۔ قومی سوچ کی بجائے ذاتی لالچ میں مبتلا رہتے ہیں اسی طرح لوگ راستہ پختہ کرنے، پل بنانے اور ملازمت دینے کے لئے ووٹ دیتے ہیں ووٹ دینے کے بعد ان کے نمائندے پانچ سال تک نظر نہیں آتے ہیں جس کی وجہ سے پختون قوم ترقی کی بجائے پسماندگی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری قوم یہ رویہ نہیں بدلتی تب تک ہماری قوم ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہی ان کے حقوق کی حفاظت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جے یو آئی کا آزادی ملین مارچ ایک تحریک بن چکی ہے اس تحریک کا باقاعدہ آغاز اور اعلان ہو چکا ہے اور اب یہ تحریک شروع ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی شعور رکھنے والوں کے علاوہ پاکستان کا ہر فرد پی ٹی آئی حکومت سے مطمئن نہیں ہے ایک سالہ دور حکومت کے دوران ملک و قوم کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا بلکہ دنیا کی تاریخ میں کسی عوامی سیاستدان نے ایسے کام نہیں کئے جو کہ موجودہ حکومت نے اپنے ایک سال کے دوران کئے۔ جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا ہے یہی حکمران ان کے غلام ہے عمران نیازی نے کشمیر کا عملاً سودا کیا ہے اسی طرح اسرائیل کے حوالے سے الٹی سیدھی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بد ترین مہنگائی ،ٹیکسز میں اضافے کے حوالے سے سونامی لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چالیس سالوں سے پختون جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس لئے پختون قوم کے مستقبل کے لئے فکر مند ہو پختون سر زمین پر حجروں اور بازاروں میں ہمارے بچوں ، بوڑھوں ، جوانوں ، مائوں اور بہنوں کو شہید کیا گیا ۔ مساجد شہید کرنے کے علاوہ کالجز ، سکولز اور بازاروں کو تباہ کیا گیا پختونوں کے حقوق عملاً چھینے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عوامی مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے پنجاب پختونوں کے وسائل پر قابض چلا آرہا ہےمزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.