ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کادورہ پاکستان منسوخ

شام کی صورتحال کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا،جلد نئی تاریخ کا اعلان ہو گا

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کادورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا ہے ،ترکی کی جانب سے دورے کی منسوخی سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا ہے،ترکی کے صدر نے 23اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دورے کی منسوخی شام کی صورتحال کے باعث کی ہے،دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سفارتی ذرائع کی خبر تھی کہ صدر رجب طیب اردوان 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :