کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے لیے نئے دو منزلہ لنگر ہال کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے لیے نئے دو منزلہ لنگر ہال کا افتتاح کر دیا گیا، لنگر ہال میں 1500سکھ یاتری کھانا کھاسکیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ عامر احمد اور پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی کے صدر ستونت سنگھ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق لنگرہال میں بیک وقت 1500 سکھ یاتریوں کی گنجائش ہے۔ لنگر ہال بابا گورونانک کی 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں تعمیر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :