مویشی چوری کرنے والے چور کولوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:02

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ پپلی اڈا کے چک نمبر119 پندرہ ایل میں دو بکرا چور دیہاتی کا بکرا چوری کرکے لیجا رہے تھے کہ عوام نے ایک محمود نامی مبینہ چورکو پکڑ لیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا. پکڑے جانے والے چور کی خوب پٹائی کے بعد تھانہ صدر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بکرا چور سے 4 جانور برآمد کرلئے گئے ہیں مزید برآمدگیاں بھی جلد ہونگی دیگر ساتھی چوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :