پاکستان، اٹلی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اطالوی ممبر پارلیمنٹ گائیڈو کروسیٹو سے بات چیت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:10

پاکستان، اٹلی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، اٹلی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔یہ بات انہوں اطالوی ممبر پارلیمنٹ و چیئرمین اطالوی انڈسٹریز ایسوسی ایشن برائے فضائی حدود، سیکورٹی و دفاع، گائیڈو کروسیٹو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے گزشتہ روز وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی، بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، اٹلی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیر خارجہ نے اطالوی پارلیمینٹرین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کیے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدام اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے محصور بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے ان یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات سے پورے خطے میں امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں معصوم انسانوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔فریقین نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔