کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں کے ڈی اے الیون اور کے ایچ اے بلیوز کے مابین ایک نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا
ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، نوجوان محنت کرکے اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں، ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل
جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:58
(جاری ہے)
بہت جلد اسپورٹس لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا شاندار منصوبہ ہوگا، جس سے نوجوان دنیا میں ہونے والی تحقیق اور اسپورٹس کی دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
ڈاکٹر بد رجمیل نے کہا کہ اسپورٹس انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے، نوجوانوں کو اسپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہمارے پاس جدید سہولتوں سے آراستہ اسٹیڈیمز، جمنازیم و دیگر سہولیات موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اسپورٹس کی جانب راغب کرکے ان کے کھیل کو مزید بہتر بنایا جائے، ادارہ ترقیات نوجوانوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات شہر بھر میں کھیل کے میدان آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے، متعدد گراؤنڈز آباد کئے جاچکے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، کھلاڑیوں کو جدید طرز پر مشتمل تربیت فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، جلد ہی جدید مشینری و ضروری آلات کے ذریعے کھلاڑیوں کو ٹیکنیکل و بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔ ادارہ نے سابق اولمپیئن حنیف خان، سمیع اللہ اور نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی ہیں، کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کھیل میں کافی بہتری آئی ہے، یقینا کے ڈی اے ٹیم کے کھلاڑی منتخب ہوکر قومی ٹیم میں شامل ہوں گے اور ہاکی کے میدان میں پاکستان کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سابق اولمپیئن حنیف خان، پرویز اقبال، انٹرنیشنل کمنٹیٹر ریاض الدین، کے ایچ اے کے چیئرمین عارف اللہ حسینی،کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، نائب صدر ڈاکٹر ماجد، اسماء علی شاہ، ناہید فاطمہ، اسپورٹس آرگنائزر حاجی غلام محمد خان، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس کو آرڈی نیٹر ایم نسیم، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار بھی موجود تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان پہلے میچ میں چار مئی کو ملائیشیا کیخلاف مدمقابل ہوگا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز کے مقابلے جاری
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.