۱ امریکہ پاکستان کو تنہاء دیکھنے کے لیے سازشوں کی جال پھیلائے جا رہاہے،جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان

۵ ملک کی نظریاتی اساس کو کمزور کرنے کے لیے سوچی سمجھی منصوبے کی تحت سیکولریت اورلادینیت کوفروغ دیاجارہاہے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:35

Dکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنوینئر مولانا عبدالقادرلونی ‘ڈپٹی کنوینئر نجیم خان ایڈووکیٹ ‘مولاناعبدالستارآزاد‘ مرکزی سیکرٹری سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ‘مختلف قبائلی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ پاکستان کو تنہاء دیکھنے کے لیے سازشوں کی جال پھیلائے جارہے ہیں دشمن قوتیں مغربی ایجنڈے کی تحت ملک کی نظریاتی اساس کو کمزور کرنے کے لیے سوچی سمجھی منصوبے کی تحت سیکولریت اورلادینیت کوفروغ دیاجارہاہے اور نوجوان نسل کو دین اسلام سے متنفر کرنے کے لیے اسلام اور مسلمان پرانتہاء پسندی اوردہشت گردی کی لیبل لگایا جارہا ہے امریکہ اور اس کی اتحادیوں نے دوعشروں سے مسلمان پرزمین تنگ کیاہواہے انہوں نے کہا کہ امریکہ‘اسرائیل اور بھارت کا مسلم دشمنی اور پاکستان کیساتھ معاندانہ رویہ کسی سے ڈھکاچھپا نہیں پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے کوئی ایساحربہ نہیں جوانہوں نے استعمال نہ کیا ہو ہمسایہ ممالک میں فاصلے پیداکرنے کیلئے بدامنی کی سازشیں اپنے ایجنٹوں کی ذریعے کروارہے ہیں مسلم دنیا اور خصوصاً ہمسایہ ممالک کی حکمرانوں کوموجودہ حالات کی نزاکت کا ادراک کرنی ہوگی اور دہشت گردی کے ان سانحات کے پیچھے پس پردہ قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے عملی طور پر کردار ادا کرنی ہوگی انہوں نے کہاکہ غلام حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لیے ملک کی آزادی و خودمختاری امریکہ کے پاس گِروی رکھ دی گئی ہے حکمرانوں نے ملک وقوم کو فکری .معاشی اورسیاسی طور پر ملک کومغربی قوتوں کاغلام بناکررکھاہے امریکی ایجنڈا کے تحت اپنے غلام کوملک پرمسلط کر رکھے ہیں جو ملک سے زیادہ امریکہ کے وفادارہوتے ہیں قوم اگر ملک کو بچاناچاہتے ہیں تو امریکی سامراج کی ناپاک عزائم اور سازشوں سے بچانا ہے سرمایہ دارنہ نظام اور امریکی سامراج غلبہ اور تسلط کو اور ان سے پیدا ہونے والی جمیع آلائشوں کو بیخ کنی سے اکھاڑکر پھینکنا ہو گا انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں اس مذموم عزائم سے ہمسایہ ممالک کی درمیان تلخیاں اور دوریاں پیداکرناچاہتی ہیں اورمسلسل حملے کروانے سے سی پیک منصوبوں کوسبوثاژ کرنے کی سازش ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کی استحکام وترقی چاہتے ہیں توملک کی پالیسیوں کوبدلنی ہوگی اور مزید اس جنگ میں ملک وقوم کونہ دھکیلے قوم وملک مزید بحرانوں اور بدامنی کی متحمل نہیں�

(جاری ہے)