آنے والے دنوں میں شہباز شریف کو بہت اہم پوسٹ مل سکتی ہے

شہباز شریف کو جو عہدہ مل سکتا ہے اس وقت وہ ان کے بڑے مخالف کے پاس ہے۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:07

آنے والے دنوں میں شہباز شریف کو بہت اہم پوسٹ مل سکتی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) : معروف صحافی رانا مبشر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ان کو بہت اہم پوسٹ مل سکتی ہے جو فی الحال ان کےمخالفین کے پاس ہے۔تفصیلات کے مطابق رانا مبشر کا حالیہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمن یہ سمجھیں کہ ان کے دھرنے سے تختہ  الٹ جائے گا تو ایسا ممکن نہیں۔

مولانا اب وہاں تک آ چکے ہیں جہاں سے واپسی کا سفر نہیں ہے۔اس لیے میں تو کہوں گا کہ مولانا صاحب ضرور آئیں اور اپنی سیاست بھی بچائیں،اور حکومت کو بھی پتہ چلے کہ دھرنوں کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں۔رانا مبشر نے مزید کہا کہ نواز شریف نے مولانا کو جو خط لکھا ہے اگر وہ اس پر پورا اتریں گے تو ن لیگ ان کا ساتھ دے گی۔

(جاری ہے)

اب ن لیگ کے اندر بھی دو دھڑے ہیں ایک دھڑا شہباز شریف کا ساتھ دے گا،جب کہ میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ شہباز شریف یہ بات کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مجھے بہت اچھی پوسٹ ملنے والی ہے۔

شہباز شریف اُس پوسٹ کی بات کر رہے ہیں جو کہ اس وقت ان کے مخالفین کے پاس ہے۔شہباز شریف گڈ کاپ سمجھے جاتے ہیں۔شہباز شریف کو اس لیے کوئی نہ کوئی سپورٹ مل سکتی ہے اور حالات ان کے حق میں بن سکتے ہیں۔اس کھیل میں ان کے ساتھ کوئی اور بھی شامل ہو سکتا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے شہباز شریف کو تین یا چار مرتبہ نہیں بلکہ سات آٹھ مرتبہ وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

سینئیر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا ہے کہ ہم کئی سالوں سے یہ سن رہے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین اختلافات ہیں،لیکن یہ بات بھی سچ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کہ اسٹیبلشمنٹ نے شہباز شریف کو تین یا چار مرتبہ نہیں بلکہ سات آٹھ مرتبہ وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی تھی۔