چینی کمپنیاں تین سے پانچ سال میں خصوصی اقتصادی زونز میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، چینی سفیر
مینوفیکچرنگ سیکٹر کو پاکستان منتقل کرنا انتہائی اہم اقدام ہوگا، یاؤ جِنگ کی فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے گفتگو چیئرمین فیڈمک کی چینی فرنیچر کمپنیوں کو میگا انٹیریئرز پاکستان میں شرکت کی دعوت
جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:15
(جاری ہے)
سفیر نے کہا کہ پاکستان چین کا دیرینہ تجارتی اور سٹریٹجک شراکت دار ہے اور ہم سی پیک کے تحت مزید سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے یہاں سے درآمدات میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔
ہم سی پیک میں شامل منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے لئے سرگرم ہیں اور پر امید ہیں کہ اس کی تکمیل سے مزید ملازمتیں پیدا کرنے کے علاوہ صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پنجاب سرمایہ کاری کا مرکز بنے گا اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے تعاون کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو پاکستان منتقل کرنا ایک انتہائی اہم اقدام ہوگا۔ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے چینی سفیر کے خیالات اور یقین دہانیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی فروغ پذیر معیشت میں چین کے اعتماد اور پاک چین تعلقات کو اقتصادی شراکتداری میں تبدیل کرنے کی خواہش کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے اور کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اس میں حائل رکاوٹوں کو کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے اپنے پلانٹ پاکستان منتقل کریں۔ میاں کاشف نے کہا کہ نئے بزنس مین اور سرمایہ کار خاص طور پر دبئی، برطانیہ ، امریکہ اور دیگر ممالک سے اوورسیز پاکستانی بھی انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انڈسٹیل اسٹیٹ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، فوڈ، اناج، کاسمیٹکس، الیکٹریکل پینل اور بجلی کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ چاولوں کی پراسیسنگ فیکٹریوں کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی ای ڈی ایم سی کی سربراہی نجی شعبے کے پاس ہونے کی وجہ سے کاروباری ماحول کو تبدیل کرکے اسے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی۔ بعد ازاں میاں کاشف اشفاق نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے کہا کہ وہ چینی فرنیچر کمپنیوں کو 3 روزہ میگا انٹیریئرز پاکستان نمائش میں شرکت کی دعوت دیں جو 22 نومبر سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی جس میں 100 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی برانڈز اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
-
مشن اہلسنت کو ثبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں،ثروت اعجاز قادری
-
پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بنکس کو بند کرنے کا فیصلہ
-
یو ایس ایڈ کا پاکستان کے دیہی علاقوں میں کلین انرجی کے منصوبے کا آغاز
-
قومی شاہراہ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افرادجاں بحق
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.