پنجاب میں غذائی اشیا کی قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:50

پنجاب میں غذائی اشیا کی قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے تحریک التوائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پنجاب میں غذائی اشیا کی قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار کے متن میں کہاگیا ہے کہزرعی مارکیٹنگ کے نئے قانون پر عملدرآمد کے لئے محکمانہ رولز تیار نہ ہو سکے ،صوبہ بھر میں زرعی مارکیٹنگ اور منڈیوں کا نظام انتظامی، مالی اور قانونی بحران کا شکار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

زرعی منڈیوں میں پرانے اور نئے نظام میں ابہام ہیں ،عدم استحکام کے سبب سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔حکومت نے رولز کی تیاری کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی کارکردگی اور ڈرافٹ تجاویز پر عدم اطمینان کر دیا۔حکومت نے رولز کی تیاری کے لئے کنسلٹنٹ کی فوری خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔15 اکتوبر کو گورنر پنجاب نے نئے قانون کا آرڈیننس جاری کیا تھا ۔تین ماہ کی مدت میں اس قانون کو پنجاب اسمبلی سے منظور کروانا لازم ہے بصورت دیگر آرڈیننس اپنی تین ماہ کی مدت مکمل ہونے پر منسوخ ہو جائے گا ، تین ہفتے گزرنے کے باوجود کمیٹی حتمی تجاویز تیار نہیں کر سکی۔