Live Updates

گوجرانوالہ کی لے پالک بیٹی نے 50 کروڑ روپے کی جائیداد رشتہ داروں میں بانٹ دی

لڑکی کو ان کے شوہر نے بتایا کہ لے پالک کو جائیداد منتقل نہیں کی جاتی بلکہ یہ رشتہ داروں کو ملتی ہے جس کے بعد دونوں نے یہ اہم قدم اٹھایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:13

گوجرانوالہ کی لے پالک بیٹی نے 50 کروڑ روپے کی جائیداد رشتہ داروں میں ..
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2019ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ عامر رحمان صاحب گوجرانوالہ ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین تھے۔میں اپنی زندگی میں جن بہترین شخصیات سے ملا ہوں وہ اُن میں سے ایک ہیں۔ان کی اہلیہ لے پالک تھیں،ان کے والد اور والدہ جنہوں نے انہیں پالا ان کی وفات کے بعد انہیں 50کروڑ روپے کی جائیداد ملی۔

خاتون کے پاس موجود جائیداد پر کسی رشتہ دار نے اعتراض نہیں کیا۔ایک دن ان کے شوہر عامر رحمان مسجد میں گئے تو اُنہیں معلوم ہوا کہ جائیداد پر لے پالک کا حق نہیں ہوتا بلکہ اس پر رشے داروں کا حق ہوتا ہے۔عامر رحمان نے یہ بات گھر جا کر اہلیہ کو بتائی،وہ بھی کمال کی خاتون تھیں جنہوں نے رشتہ داروں کی فہرست بنائی اور انہیں وہ 50کروڑ روپے دے دئیے۔

(جاری ہے)

ہارون الرشید نے کہا ویسے تو گجرانوالہ میں کئی اچھے لوگ ہیں۔لیکن اگر کوئی اس شہر کی کی نمائندگی کرنے کا حق رکھتا ہے تو وہ یہ شخص ہیں۔تاہم کل ہی عامر رحمان کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ہارون رشید نے کہا کہ عامر رحمان کو احسن جمیل گجر کے کہنے پر یٹایا گیا۔خیال رہے اس سے قبل بھی سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں بھی اقربا پروری عروج پر ہے ۔

اس کی مثال یہ ہے کہ گوجرانوالہ میں احسن جمیل گجر کے پٹرول پمپ کو نہیں گرایا گیا جبکہ خرم دستگیر کے پمپ کو نہیں چھوڑا گیا۔ اس کی عمران خان کو انکوائری کروانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے شہریوں نے میرے سامنے ہاتھ جوڑے اورکہا کہ ہماری احسن جمیل گجراور فردوس عاشق اعوان سے جان چھڑوا دیں کیونکہ ان کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے۔خیال رہے کہ احسن جمیل گجر کا نام پاکتپن ڈی پی او کیس میں بھی نام سامنے آیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات