جی سی یو میںپوزیشن ہو لڈر ز کے اعزاز میں تقر یب کا انعقا د

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں انٹر میڈیٹ امتحانات میں پوزیشن حا صل کرنے والے جی سی یوکے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،رجسٹرا ر صبور احمد خان ،ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ سید طارق رضوان ،کنٹرولر امتحانات ہما طارق سمیت والدین ، اساتذہ اور طلبا ء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے طلباء،اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی ان کا کہناتھا کہ پو زیشن ہولڈرطلباء ہمارے لیے باعث فخر ہیں ،جی سی یو میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جا تی ہے ۔رواں سال جی سی یو کے طلباء نے انٹر میڈیٹ امتحانات کے مختلف گروپس میں9 پو زیشنز حا صل کی تھی جبکہ 594 طلباء نے اے پلس نمبر حا صل کیئے تھے ۔

(جاری ہے)

جی سی یو کے محمد حمزہ خالد نے پری انجیئنرنگ گروپ میں دوسری ،محمد عمیر شریف اور طلحہ اشرف ضیاء نے تیسری پوزیشن حا صل کی تھی ۔کامرس گروپ میں محمد طلحہ بلو چ نے دوسری ،جنرل سائنس گروپ میں صہیب جا وید نے پہلی جبکہ سید ثمر عباس نے تیسری پوزیشن حا صل کی تھی ۔ہیو مینٹیز گروپ کی تینو ں پو زیشنز جی سی یو کے طلبا ء نے اپنے نام کی تھی ،حا مد ارشد نے پہلی ،میر احمد مرتضے نے دوسری جبکہ شاہ زمان شاہد نے تیسری پو زیشن حا صل کی تھی ۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے ان طلباء کو کیش انعا مات سے نوازا۔جی سی یونیورسٹی کے پوزیشنز ہولڈرکا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا سہرا ان کی مادرِ علمی ،والدین اور اساتذہ کے سر ہے۔

متعلقہ عنوان :