فیصلہ اٹل ہے ،شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے،رانا ثناء اللہ

کوئی ابہام میں نہ رہے میاں نوازشریف کا فیصلہ ہی حتمی ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:49

فیصلہ اٹل ہے ،شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے،رانا ثناء اللہ
ٴلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنائ اللہ کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے، شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ کوئی ابہام میں نہ رہے میاں نوازشریف کا فیصلہ ہی حتمی ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثنائ اللہ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہباز شریف کو بنایا گیا ہے اور وہ ہی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کی تنظیم نو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، تمام اضلاع سے پارٹی کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں۔رانا ثنائ کا کہنا تھا کہ تمام فیکٹریاں ملک سے باہر جا رہی ہیں، سرمایہ کار آج کاروبار اور یونٹ بند کرکے ملک سے بھاگ رہے ہیں۔