نئے رئیلٹی شو کا انوکھا چیلنج۔ گوشت خور، سبزی خور بن جائیں یا اپنا پالتو جانور کھائیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:55

نئے رئیلٹی شو کا انوکھا چیلنج۔ گوشت خور، سبزی خور بن جائیں یا اپنا پالتو ..

برطانیہ کے ٹی وی چینل، چینل فور ، پر اگلے سال سے ایک انوکھا رئیلٹی شو دکھایا جائے گا۔  میٹ دی فیملی(Meat the Family)   نامی یہ شو شروع ہونے سے پہلی ہی کافی متنازعہ ہو چکا ہے اور اس نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر لی ہے۔اس شو میں برطانیہ کے چار گوشت خور خاندانوں کو ایک ایک جانور پالنے کا کہا  جائے گا۔ ان جانوروں میں ایک مرغی،   ایک بھیڑ، ایک سور اور ایک بچھڑا  شامل ہوگا۔

شو میں چاروں خاندانوں کو تین ہفتوںتک  اپنے پالتو جانوروں سے  اپنے گھر کے ایک فرد کی طرح سلوک کرنے کا کہا جائے گا۔ اس دوران ان خاندانوں کو جانورں کی ویلفیئر ، فارمنگ، پروڈکشن،  فوڈ پراسیسنگ اور جانوروں کو کھانے کے  ماحول  پر ہونے والے اثرات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ شو کے آخر میں ان خاندانوں کا کہا جائے گا کہ وہ گوشت خوری چھوڑ دیںیا  پھر اپنے پالتو جانوروں کو بھی کھائیں۔

(جاری ہے)

شو کے آخر میں دیکھا جائے گا کہ  یہ خاندان اپنے پالتو جانوروں کی جان بچاتے ہیں یا اُن کا گوشت کے ساتھ تعلق زیادہ مضبوط ہے۔

اس  سیریز کے ترجمان مارک اوگل نے سی بی ایس منی واچ کو  اس شو کے نتائج کے بارے میں تو کچھ نہیں بتایا لیکن انہوں نے کہا کہ اس شو سے شریک تمام خاندانوں کو گوشت پراسس کرنے والی انڈسٹری اور فوڈ چین کے بارے میں اچھی خاصی آگاہی ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :