بیلجین ریسٹورنٹ اپنی ٹوائلٹس کا ری سائیکل کیا ہوا پانی گاہکوں کو پیش کرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:55

بیلجین ریسٹورنٹ  اپنی ٹوائلٹس کا ری سائیکل کیا ہوا پانی گاہکوں کو پیش ..

بیلجیم کے شہر کورن میں واقع ایک ریسٹورنٹ کی سب سے خاص بات ایک نئی قسم کا واٹر پیوریفیکیشن سسٹم ہے۔ یہ ریسٹورنٹ اپنے گاہکوں کو  اپنے  سنک اور ٹوائلٹ کا ری سائیکل کیا ہوا پانی مفت میں فراہم کرتا ہے۔

اس ریسٹورنٹ میں پیش کیا جانے والا پانی کسی بھی دوسرے  پینے کے قابل پانی کی طرح ہی ہے۔ اس میں نہ  بو ہے اور نہ ہی ذائقہ ہے۔ اس کا کوئی رنگ بھی نہیں ے۔

اسے دیکھ کر یا پی کر  یہ بتانا ناممکن ہے کہ اسے سنک یا ٹوائلٹ کے پانی سے ری سائیکل کیا گیا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ     پانچ درجوں میں کام کرنے والے  ایک پیچیدہ نظام کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سیوریج کے پانی کو ری سائیکل کرتا ہے۔جب یہ پانی گاہکوں کو پیش کیا جاتا ہے تو اس میں معدنیات بھی شامل ہوتے ہیں۔

کورن کا یہ ریسٹورنٹ شہر کے سیوریج سسٹم سے منسلک نہیں ہے، اس لیے اسے اپنے کلوز سرکٹ  سیوریج سسٹم  کے لیے کوئی بہتر حل درکار تھا۔

(جاری ہے)

ایسے میں ریسورنٹ  نے  سیوریج کے پانی کو ری سائیکل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ری سائیکل کیے ہوئے پانی میں سے کچھ پانی دوبارہ ٹوائلٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ باقی پانی کو پینے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ریسٹورنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اس پانی کو مزید صحت مند بنانے کے لیے وہ اس میں معدنیات شامل کرتے ہیں۔ریسٹورنٹ  ری سائیکل کیے ہوئے پانی کو کئی طرح سے گاہکوں کو پیش کرتا ہے۔ اسی ری سائیکل کیے ہوئے پانی کے آئس کیوب گاہکوں کو پیش کیے جاتے ہیں اور اسے کافی میں  بھی استعمال کیا  جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :