حکومت کو معیشت کو اٹھانے کیلئے دو کام کرنا ہوں گے، فرخ سلیم
حکومت کوشرح سود کو کم اور لوگوں کی قوت خرید کو بڑھانا ہوگا، حکومت یہ دونوں کام ٹویٹر پر بیٹھ کرنہیں کرسکتی، مہنگائی اور بےروزگار بڑھ رہی ہے، حکومت کا کام ہے معیشت کے پہیے کو چلائے۔ سینئر تجزیہ کار فرخ سلیم کا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:19
(جاری ہے)
وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی شہریوں کیلئے خوراک کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہے، بجلی کے بل زیادہ آرہے ہیں،ان دونوں چیزوں کے نتیجے میں پاکستانیوں کی جیب میں پیسا نہیں بچتا۔
جب پیسا نہیں بچتا تو وہ ہماری دکان پر آکر خرید وفروخت نہیں کرتے۔لوگ کہتے ہیں ملک میں مہنگائی اور بے روزگار بڑھ رہی ہے، حکومت نے ان دونوں مسائل کو حل کرنا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نیچے آرہا ہے، بہت زبردست بات ہے، تجارتی خسارہ نیچے آرہا ہے یہ بھی بہت زبردست بات ہے۔ لیکن حکومت کو دوکام کرنے ہیں، شرح سود کو نیچے لانا ہے اور قوت خرید کو بڑھانا ہے۔ٹویٹر پر قوت خرید نہیں بڑھ سکتی، ٹویٹر پر بیٹھ کر شرح سود نیچے نہیں آسکتی ، حکومت کا کام ہے معیشت کے پہیے کو چلائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور مہنگائی کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں آٹے اور گندم کی قیمت کو مستحکم رکھا جائے۔ صوبائی حکومتیں کسانوں کا استحصال ہونے سے روکے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل لیول پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائیں جائیں۔ کمیٹیوں سے ناجائز منافع خوری سے قابوپایا جاسکے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.