کھلابٹ میں پرامس کمپین کے تحت ٹریفک پولیس کی کاروائیاں،بغیرنمبرپلیٹ موٹرسائیکل اورگاڑیوںپرجرمانے عائد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:01

ہری پور۔19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) کھلابٹ میںپرامس کمپین کے تحت ٹریفک پولیس کی طرف سے بلاتفریق کاروائیاں، بغیرنمبرگاڑیوں پرجرمانے عائدتفصیلات کے مطابق ہری پورٹریفک انچارج کیطرف سے کھلابٹ میںتعینات کیے جانے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروںنے پرامس کمپین کے موقع پربلاتفریق کاروائیاں کرتے ہوئے اندرون کھلابٹ بغیرنمبرپلیٹ کی گاڑیوںاورموٹرسائیکلوںسواروںکیخلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائدکیے جسپرکھلابٹ کے عوامی وسماجی حلقوں نے ہری پورٹریفک پولیس کے اہلکاروںکوزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیااوراس امیدکااظہارکیاکہ وہ مستقبل میںبھی اسی طرح قانونی خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :