مسلم لیگ ن نے 27 اکتوبر کو لاہور میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور سے اجازت نامہ طلب کرلیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے 27 اکتوبر کو لاہور میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور سے اجازت نامہ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے ایک تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کے حوالے کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح گیارہ بجے گورنر ہائوس سے ایک ریلی نکالے گی جو دوپہر دو بجے فیصل چوک پہنچے گی۔ جہاں پاکستان مسلم یگ ن کے مرکزی رہنما ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔