بلوچستان یونیورسٹی کے اسیکنڈل میں ملوث افراد کی تاحال عدم گرفتاری اور معطلی بہت سے سوالات جنم لے رہا ہے،بی ایس او پجار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) بی ایس او پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بلوچستان یونیورسٹی کے اسیکنڈل میں ملوثانہ افراد کی تاحال عدم گرفتاری اور معطلی بہت سے سوالات جنم لے رہا ہے یونیورسٹیاں کے طلبا طالبات اور یونیورسٹی کے ملازمین کو اس بات کا ڈر ہے وائس چانسلر کو بچانے کی ہر قسم کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا گزشتہ ہفتے جی ایس او کے چیئرمین رنگیں ہاتھوں پکڑا گیا تھا معطلی کے بعد وہ تواتر کے ساتھ یونیورسٹی کے اندر گھوم رہا ہے حالانکہ اسے اسی وقت گرفتار ہونا چایئے تھا مگر افسوس پارلیمانی کمیٹی اب تک اپنی چئیرمین منتخب نا کرسکا آور آپس میں چپقلش میں مبتلا ہیں پارلیمانی کمیٹی اور گورنر بلوچستان کی خاموشی چہ معنی داریت ہم یہی تصور کرتے ہیں وائس چانسلر اور اس کی لابی کو بڑے قوتوں می آشیرباد حاصل ہے یہ اسکینڈل وائس چانسلر کے اپنے ہاتھوں کے نیچے ہوریا تھا انہیں وائس چانسلر کی سرپرِستی حاصل تھی انہوں نے کہا اس اسکینڈل کے خلاف احتجاج کرنے والے بہت سے طلبا تنظیموں کے رہنماں کی جانوں کو خطرہ لائق ہے آصل ملزمان کو بچانے کی خاطر ہر طریقے کے ہربے استعمال کئے جارئے ہیں انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے وی سی کو فوری طور پر گرفتار کرنا چائیے اور اصل ملزمان کو بے نقاب کیا جائیں۔