فلوریڈا کے شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ پہلی بار سمندر میں نہا کر منائی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 اکتوبر 2019 23:45

فلوریڈا کے شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ پہلی بار سمندر میں نہا کر منائی

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ زندگی میں پہلی بار سمندر میں نہا کر منائی۔ ہاورڈ فشر  پچھلی دو دہائیوں سے  سن شائن سٹیٹ میں رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کبھی ساحل پر نہیں گئے۔ تاہم اس بار  اپنی 93 ویں سالگرہ پر وہ نہ صرف ساحل پر گئے بلکہ زندگی میں  پہلی بار سمندر میں بھی نہائے۔

ہاورڈ فشر نے اپنی بیٹی ساندرا فشر کے ساتھ  اینا ماریا آئی لینڈ کا دورہ کیا اور وہیں پر سمندر میں نہائے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق ہاورڈ پچھلے 20 سالوں سے  ساحل کے پاس رہتے ہیں لیکن کبھی ساحل پر نہیں گئے۔

(جاری ہے)

ساندرا فشر نے کوشش کی کہ اُن کے والد  لازمی سمندر پر جائیں۔ 

ساندرا نے فاکس نیوز کو بتایا   کہ اُن کے والد  کو کبھی کسی نے ساحل پر جانے کی تحریک نہیں دی، اسی وجہ سے وہ  کبھی وہاں نہیں گئے۔ اب کی بار  ہاورڈ کی سالگرہ پر اُن کی الاباما میں رہنے والی  بیٹی ساندرا  اُن سے ملنے آئی تو  دونوں مل کر خلیج میکسیکو کے اینا ماریا آئی لینڈ گئے۔ ہاورڈ کی پہلی بار سمندر میں نہانے کی تصویر جب سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تو یہ فوراً وائرل ہوگئیں۔ انہیں ہزاروں افراد نے لائک اور شیئر کیا۔تصاویر میں ہاورڈ کے چہرے پر ایک بڑی مسکراہٹ نظر آ رہی ہے۔

فلوریڈا کے شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ پہلی بار سمندر میں نہا کر منائی

متعلقہ عنوان :