ہیرے میں ہیرا ۔ دنیا میں ملنے والا اپنی قسم کا پہلا ہیرا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 اکتوبر 2019 23:49

ہیرے میں ہیرا ۔ دنیا میں ملنے والا اپنی قسم کا پہلا ہیرا

سائیبریا کی ایک کان سے ایسا ہیرا ملا ہے، جس کے اندر بھی ایک ہیرا ہے۔ ہیرے میں موجود یہ ہیرا ہیرے میں ہی حرکت کرتا ہے۔ روس کی سرکاری کان کن کمپنی ال روزا پی جے ایس سی نے  بتایا کہ معلوم انسانی تاریخ میں یہ اپنی قسم کا پہلا پتھر ہے۔ال روزا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہیرا 80 کروڑ سال سے بھی زیادہ قدیم ہو سکتا ہے۔

اس ہیرے کو ایک روسی گڑیا کے نام پر ماتروشکا کا نام دیا گیا ہے۔

اس ہیرے کا وزن 0.62 کیرٹ اور اس کے اندر موجود ہیرے کا وزن 0.02 کیرٹ ہے۔ 

یہ ہیرا سائیبریا کے علاقے یاقوتیا کی نائیوربا کان سے سے نکلا ہے۔دریافت کے بعد اس ہیرے کو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ جیولوجیکل انٹرپرائز کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ سائنسدانوں نے  ایکسرے مائیکروٹوموگرافی کے ساتھ سپیکٹروسکوپی کے مختلف طریقوں  سے اس کا معائنہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے تجزیے کے بعد سائنسدانوں نے اندازہ لگایا کہ یہ ہیرا کیسے بنا ہو گا۔ ال روزا کا کہنا ہے کہ پہلے اس کا اندرونی ہیرا پہلے بنا تھا اس کے  بعد کے مراحل میں  بیرونی ہیرا بنا تھا۔ اس ہیرے کی بناوٹ میں سب سے دلچسپ چیز   اندرونی اور بیرونی ہیرے کے درمیان ہوا کی جگہ ہے۔ماہرین یہی دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ خلا کیسے بنا۔

ال روزا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ہیرے کو مزید تجزیے کے لیے  جیمولوجیکل  انسٹی ٹیوٹ آف امریکا بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :