Live Updates

مولانا طاہر اشرفی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے

مولانا نواز شریف کی پشت پر کھڑے تھے کہ دھرنے کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دینا چاہئے، طاہر اشرفی اپنے مدارس کے طلبا کو کسی صورت بھی مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:20

مولانا طاہر اشرفی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین مولانا طاہر اشرفی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں علما مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے کے بعد نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تھا اور مولانا ان کی پشت پر کھڑے تھے کہ دھرنے کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا سمجھدار سیاستدان ہیں، انتہا پر نہیں جائیں گے اور مذاکرات سے راستہ نکل آئیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مدارس کے طلبا کو کسی صورت بھی مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات