جنوبی کوریا کے میئر نے ساحلوں کی صفائی کے عالمی دن کےلیے صاف ستھرے ساحل کو کچرا ڈال کر گندا کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 20 اکتوبر 2019 23:58

جنوبی کوریا کے میئر نے ساحلوں کی صفائی کے عالمی دن کےلیے صاف ستھرے ساحل ..

21 ستمبر کو   ساحلوں کی صفائی کے عالمی دن کے موقع پر تھائی لینڈ سے ہوائی تک ہزاروں  رضاکاروں نے  مقامی ساحلوں کی صفائی کا کام کیا۔ لیکن  صفائی کرنے والے رضا کار ایسے ساحلوں پر بھی جمع ہونے تھے، جو پہلے سے ہی صاف ستھرے تھے۔ جنوبی کوریا کے ایک ایسے ہی  صاف ستھرے ساحل  کو دوبارہ صاف کرانے کے لیے شہر کے میئر نے اس پر  سینکڑوں  ٹن کچرا ڈال دیا۔

 

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد میئر کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم میئر کے آفس نے وضاحت  دیتے ہوئے بتایا کہ  ساحلوں کی صفائی کےعالمی دن کے موقع پر ساحل پر کوئی کچرا نہیں  تھا۔ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے انہوں نے  ساحل پر کچرے کا بندوبست کیا تاکہ لوگوں کو اس معاملے کی سنجیدگی کا علم ہو سکے۔ 

جنوبی کوریا کی جنڈو کاؤنٹی کے میئر لی ڈونگ جن نے بتایا کہ  انہوں نے قریبی علاقوں سے کچرا لا کر ساحل پر ڈالا تاکہ اگلے دن 600 رضاکار اسے صاف کر سکیں۔میئر نے دعویٰ کیا کہ اگلے دن رضاکاروں نے 100 فیصد کچرا صاف کر دیا تھا، اب ساحل پہلے کی طرح بالکل صاف ہے۔

متعلقہ عنوان :