Live Updates

وزیراعظم عمران خان کراچی آتے ہیں مگر وزیراعلی مراد علی شاہ کو ملاقات کیلئے نہیں بلاتے، پیپلز پارٹی کا شکوہ

اگر مراد علی شاہ کو بلایا اور مراد علی شاہ نہیں آئے تو وزیراعظم کی بے عزتی ہوگی،ملنا ہے تو خط لکھیں ،فردوس شمیم نقوی کا جواب

پیر 21 اکتوبر 2019 18:21

وزیراعظم عمران خان کراچی آتے ہیں مگر وزیراعلی مراد علی شاہ کو ملاقات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی نے شکوہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آتے ہیں مگر وزیراعلی مراد علی شاہ کو ملاقات کیلئے نہیں بلاتے، جس پر پی ٹی آئی نے عجیب منطق پیش کردی۔وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی کراچی آتے ہیں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ملاقات کیلئے نہیں بلاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس لیئے ملنا نہیں چاہتے کہ وہ جانتے ہیں کہ وزیراعلی سندھ کا مقدمہ پیش کریں گے، جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔جس پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ اگر مراد علی شاہ کو بلایا اور مراد علی شاہ نہیں آئے تو وزیراعظم کی بے عزتی ہوگی۔ مشیر کے جواب پر فردوس شمیم نے کہاکہ وزیراعلی کو ملنا ہے تو خط لکھیں، جس پر مرتضی وہاب نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم وزیراعلی کے سوالوں کا جواب دینے سے کترا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات