نواز شریف کی جان کو خطرہ، حالت بہت بری طرح بگڑ گئی

قائد مسلم لیگ ن کا پلیٹ لیٹس کاوئنٹ خطرناک حد تک گر گیا، نیب نے سابق وزیراعظم کو ہنگامی طور پر لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 21 اکتوبر 2019 23:16

نواز شریف کی جان کو خطرہ، حالت بہت بری طرح بگڑ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء) نواز شریف کی جان کو خطرہ، حالت بہت بری طرح بگڑ گئی، قائد مسلم لیگ ن کا پلیٹ لیٹس کاوئنٹ خطرناک حد تک گر گیا، نیب نے سابق وزیراعظم کو ہنگامی طور پر لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بگڑ گئی ہے۔ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی پلیٹ لیٹس کی رپورٹ غیر تسلی بخش آئی ہے۔

نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد نیب نے انہیں فوری بنیادوں پر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے نواز شریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج کیلئے منتقل کر دیا ہے۔ سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کے مناظر ملاحظہ کیجیے:


مزید بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا پلیٹلیٹ کاؤنٹ 16 ہزار آ رہا ہے۔

نواز شریف کی صحت کا جائزہ لینے کیلئے سروسز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے نواز شریف کی حالت بگڑنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ جبکہ نواز شریف کی حالت بگڑنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے لاہور کی ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔