بھارت تسلسل سے خطے کے امن کو تباہ اور پاکستان کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے : ا یم این اے رانا مبشر اقبال

منگل 22 اکتوبر 2019 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ ہم ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور جوابی کاروائی سے دشمن کو کرارا جواب دینے پر پاک فوج کی دلیرانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہے۔ بھارت تسلسل سے خطے کے امن کو تباہ کرنے میں مصروف ہے اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس سلسلہ میں عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے مکروہ اقدامات کا نوٹس لے اور بھارتی حکومت پر دبائو ڈال کر خطے کے امن کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے اپنے ڈیڑے پر آئے ہوئے کار کنوں اورصحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

مزید کہا کہ حکو مت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے ملک میں فل فورعام انتخابات کا انعقاد ضروری ہو چکا ہے موجودہ حکومت خارجہ و داخلہ سمیت دیگر شعوبوں میں بری طرح ناکا م ہو چکی ہے نااہل اور نا تجربہ کار وزیر اعظم اور اس کی ٹیم ہاتھو ں سے کشمیر نکلتا دیکھی دے رہا ہے کشمیر پر حکومت کی پالیسی انتہائی غیر موثر ثابت ہو ئی ہے انہوں نے کہا ملک کی بہتری کیلئے مسلم لیگ (ن) ہر آزادی مارچ میں شامل ہو سکتی ہے ملک کو نااہل حکمرانوں نے معاشی تباہی سے دو چار کر دیا ہے معاشی حالات سے پاکستان دنیا کا کمزور ترین ملک بن چکا ہے تحریک انصاف کی حکومت اگر ایک سال اور رہی تو حکمرانی لینے والی کو ئی جماعت نہیں ہو گی حکومت نے تمام اپوزیشن لیڈروں کو بغیر کسی الزام کے جیلوں میں ڈال دیا ہے لیکن اب بھی حکومت اپوزیشن سے خو ف زاد ہ ہے اسلام آباد لوک ڈوان پروگرام کو ناکام بنا نے کیلئے حکومت اپوزیشن رہنمائوں سے رابطے کر رہی ہے لیکن حکمرانوں کا ہر حر بہ ناکام ثابت ہو ا ہے مسلم لیگ (ن) نے کبھی ڈیل کی اور نہ کر ے گی این آر او کا واو یلہ کر نے والے حکمرانو ں کسی کو این آ ر او نہیں دے سکتے نہ ہی ان سے کو ئی این آر او مانگ رہا ہے۔